دنیا
Time 14 مئی ، 2022

یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کو سپرد خاک کردیا گیا

شیخ محمد بن زاید اور النہیان خاندان کے افراد نےجمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔—فوٹو: عرب میڈیا
شیخ محمد بن زاید اور النہیان خاندان کے افراد نےجمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔—فوٹو: عرب میڈیا

متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی تدفین کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید اور النہیان خاندان کے افراد نےجمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔

رپوٹس کے مطابق اس سے قبل شیخ محمد بن زاید النہیان، خاندان کے دیگرافراد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے  شیخ سلطان بن زاید  مسجد میں مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

فوٹو: عرب میڈیا
فوٹو: عرب میڈیا

دوسری جانب  شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق  نمازعشاءکے بعد غائبانہ نماز جنازہ میں لاکھوں شہری شریک ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان آج انتقال کرگئے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی۔


مزید خبریں :