14 مئی ، 2022
کراچی میں منی ایکسچینج سے 53 لاکھ روپے لے کر نکلنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
پولیس کےمطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا آئی آئی چندریگر روڈ سے کیا اور شہری سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واردات جناح اسپتال کے قریب شاہراہ فیصل پر ہوئی جس دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 48 سالہ نصیب جان زخمی ہوگیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔