کھیل

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی

38 سالہ کوہ پیما نے پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8 ہزار 849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا۔ فوٹو: فائل
38 سالہ کوہ پیما نے پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8 ہزار 849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی حلقوں میں ’پاتھ فائنڈرز‘ کے نام سے مشہور کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر لیا۔

عبدالجوشی کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 38 سالہ کوہ پیما پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8 ہزار 849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا۔

عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں جبکہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے، وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کر چکے ہیں۔

عبدالجوشی سے قبل مرزا علی بیگ، ثمینہ بیگ، عبدالجبار بھٹی، شہروز کاشف، سرباز علی، نذیر صابر اور حسن سدپارہ بھی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر چکے ہیں۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی نے گزشتہ برس گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پاسو کونز کو سر کیا تھا، وہ پاسو کونز کو سر کرنے والے پہلے ماونٹینیئر ہیں۔

اس سے قبل وہ 6050 میٹر بلند منگلک سر کو کلائمب کر چکے ہیں جبکہ کے ٹو پر وہ کیمپ تھری تک ہی پیش قدمی کر پائے تھے کہ سخت موسم نے انہیں واپسی کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

عبدالجوشی عام طور پر ان چوٹیوں کا رخ کرنے کیلئے مشہور ہیں جو ماضی میں کسی نے سر نہ کی ہو۔

گزشتہ برس ایک انٹرویو میں عبدالجوشی نے کہا تھا کہ جونہی ان کی نظر کسی چوٹی پر پڑتی ہے تو ان کی نظریں خودبخود اس پر ٹریک تلاش کرنا شروع کر دیتی ہیں۔

مزید خبریں :