خشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئے

اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کنویں کا معائنہ کررہے ہیں، فوٹو: فیس بک
اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کنویں کا معائنہ کررہے ہیں، فوٹو: فیس بک

خشک سالی میں گھرے صحرائے چولستان کے باسی  قطرہ قطرہ پانی کو ترس رہے ہیں۔

چولستان میں تالاب خشک اورکنوؤں کا پانی بھی کڑوا ہوگیا ہے، دور افتادہ علاقے مصری والا میں خواتین اور چھوٹے بچے ٹینکروں کے ذریعے پینےکا پانی آنےکے منتظر ہیں۔

 پانی کی قلت سے مویشیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام  کے مطابق پائپ لائنوں اور ٹینکرز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

ترجمان چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق چولستان کے علاقے شدید خشک سالی اور ہیٹ ویوکی زد میں ہیں، اب تک 71 بھیڑوں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، مویشی مالکان کو معاوضہ دینےکے لیے رپورٹ حکومت پنجاب کو بھیج دی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے چولستان میں بستیوں اور جانوروں کے لیے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارےچولستان میں گرمی میں فوری امدادی سرگرمیاں یقینی بنائیں۔

مزید خبریں :