امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی کا روبوٹ کے ذریعے کھانے کی ترسیل کا تجربہ

امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی اوبر( Uber) روبوٹ اور خودکار گاڑیوں کے ذریعے کھانے کی ترسیل کا تجربہ کررہی ہے۔—فوٹو: سی این این
امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی اوبر( Uber) روبوٹ اور خودکار گاڑیوں کے ذریعے کھانے کی ترسیل کا تجربہ کررہی ہے۔—فوٹو: سی این این

امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی اوبر( Uber)  روبوٹ اور خودکار گاڑیوں کے  ذریعے کھانے کی ترسیل کا تجربہ کررہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکار نظام ( آٹومیشن) مستقبل میں منافع حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے اس لیے کپمنی امریکی شہر لاس اینجلس میں دو تجرباتی  پروگرام شروع  کررہی ہے جس میں مختصر سفر کے لیے چار پہیوں والے روبوٹ اورطویل فاصلے طے کرنے کے لیے خود کار ڈرائیونگ والی کاریں شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے اس تجربے کے بعد سے زیادہ تر لاس ایجنلس کے   Uber Eats کے صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے آرڈرز  روبوٹس کے ذریعے حاصل کرسکیں۔

اس تجربے کی سربراہی کرنے والے کمپنی کے رکن نوح زیچ کاکہنا ہے کہ 'یہ اوبر پر ڈیلیوری کرنے والی خود کار گاڑیوں کا پہلا باب ہے'۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق Uber کی مالیاتی ترقی کے لیے خوراک کی خودکار ترسیل بہت اہم ہے۔

بہت سی کمپنیاں صارفین تک اشیاء پہنچانے کے لیے روبوٹ استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں—فوٹو: رائٹرز
بہت سی کمپنیاں صارفین تک اشیاء پہنچانے کے لیے روبوٹ استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں—فوٹو: رائٹرز

واضح رہے کہ بہت سی کمپنیاں صارفین تک اشیاء پہنچانے کے لیے روبوٹ استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ،جیسے کے ایمازون اور ڈومینوز جیسی  بڑی فرمز نے اس ٹیکنالوجی میں اپنا ہاتھ ڈال دیا ہے۔

مزید خبریں :