کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی کے علاقے کھارادر میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکےکی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

جیو نیوزکو موصول سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق دھماکا 9 بج کر 16 منٹ پر ہوا، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دھماکےکے بعد روشنی کا گولا دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دھماکےکے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

خیال رہےکہ کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں کھارادر تھانے کی پولیس موبائل تباہ ہوگئی، پولیس موبائل جیسے ہی موٹر سائیکل کے قریب آئی دھماکا ہوگیا۔

ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار کے مطابق جاں بحق خاتون رکشے میں سوار تھیں، پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، موبائل کے آگے رکشا آنے پر موبائل ہلکی ہوئی تو دھماکاہوگیا۔


مزید خبریں :