17 مئی ، 2022
ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر ممتاز کھیتران کا کہنا ہے کہ ضلع میں ہیضہ کی وبا پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز کھیتران نے کہا کہ اسپتالوں میں ہیضہ کے 30 سے 40 مریض داخل ہیں جب کہ دیگر کو ڈسچار ج کردیا گیا ہے۔
ممتاز کھیتران کا کہنا تھا کہ ہیضہ کی وبا سے اسپتالوں میں 6 اموات ہوئی ہیں تاہم گھروں میں ہونے والی اموات کے اعدادوشمار حاصل کرنے کے لیے سروے شروع کرارہے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی معاوضہ دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق پیر کوہ میں ہیضہ کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئٹہ سے آنے والے ماہر ڈاکٹروں کی 15 رکنی ٹیم نے کام شروع کردیا ہے جس کے لیے ایک لیبارٹری بھی قائم کردی گئی ہے جہاں تمام ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
ممتاز کھیتران نے بتایا کہ پیر کوہ کے شہریوں کو روزانہ 6 لاکھ لیٹر صاف پانی مہیا کیا جارہا ہے جب کہ جانوروں کو پانی دینے کے لیے پیرکوہ میں پانی کے سورس کو صاف کردیا گیا۔