صحت و سائنس
30 مارچ ، 2017

جڑواں شہروں میں ڈائریا کے مریضوںکی تعداد میں اضافہ

جڑواں شہروں میں ڈائریا کے مریضوںکی تعداد میں اضافہ

موسم گرما کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی جڑواں شہروں میں ڈائریا کے مرض میں مبتلا شہریوں کی تعداد بڑھنےلگی ایک ہفتہ میں ڈھائی ہزار سے زائد مریض پمز اسپتال پہنچے ہیں۔

اسلام آباد میں پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں میں ڈائریا اور گیسٹرو کے امراض میں تیزی آگئی ہے۔

گزشتہ ایک ہفتہ میں ڈھائی ہزار سے زائد مریض پمز اسپتال میں معدہ سے متعلق مختلف امراض میں مبتلا ہو کر پہنچے۔ انہوں نے کہا شہریوں کو صاف پانی کے زیادہ استعمال کو ترجیح دیں اور غذا میں بھی احتیاط کریں۔

مزید خبریں :