Time 17 مئی ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ کے حلف کا کیس: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو جواب داخل کرانے سے روک دیا گیا

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے عدالت میں جمع کرانے کے لیے تیار کیا گیا جواب ضائع کرادیا: احمد اویس/ فائل فوٹو
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے عدالت میں جمع کرانے کے لیے تیار کیا گیا جواب ضائع کرادیا: احمد اویس/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰٰ پنجاب کے حلف کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل کرنے سے روک دیا گیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلوں کے خلاف تحریک انصاف کے ارکان کی اپیلوں پر پانچ رکنی بینچ نے 17 مئی کو سماعت کرنی ہے۔

 عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ 

احمد اویس نے جیو نیوز کو بتایا کہ عدالتی حکم کے تحت انہوں نے جواب پیر کو عدالت می‍ں جمع کروانے کے لیے بھیجا لیکن ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے اسے روک کر ضائع کرا دیا،  وہ منگل کو عدالت کے روبرو پیش ہو کر جواب جمع کرا دیں گے۔ 

دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث آج لارجر بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، ان کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی تحریری درخواست دی گئی ہے۔

مزید خبریں :