مجھے انوشکا سے ملانا بند کریں: رمشا خان

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں دونوں اداکاراؤں کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں اور دونوں کی مشابہت پر رائے مانگی گئی/فوٹوفائل
سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں دونوں اداکاراؤں کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں اور دونوں کی مشابہت پر رائے مانگی گئی/فوٹوفائل 

اداکارہ رمشا خان کو بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی کاپی کہا جاتا ہے اور اگر رمشا کے چہرے کے خدوخال پر غور کیا جائے تو دونوں میں واضح شباہت بھی محسوس ہونے لگتی ہے۔

تاہم اب اس حوالے سے رمشا خان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے خود کو انوشکا سے ملانے پر بات کی۔

سوشل میڈیا پر رمشا خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے یہی کہنا چاہوں گی کہ وہ مجھے انوشکا شرما سے ملانا بند کریں کیوں کہ مجھے وہ لوگ پسند ہیں جو مجھے رمشا خان کے طور پر جانتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں دونوں اداکاراؤں کی تصاویر  بھی شیئر کی گئیں اور دونوں کی مشابہت پر رائے مانگی گئی جس پر متعدد صارفین نے  رمشا اور انوشکا کو ملتا جلتا قرار دیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM