18 مئی ، 2022
لاہور: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مستعفی ہو رہے ہیں اور نا انہیں کوئی ہٹا سکتا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 177 اراکین کی ہے، حمزہ شہباز شریف اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 165 ن لیگ کے اراکین،7 پیپلز پارٹی، 4 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا رکن ہمارے ساتھ ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد 158 بنتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نامزد گورنر بلیغ الرحمان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یکم جون کو حلف لے لیں گے۔
وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔