سری لنکا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز  کے لیے  پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا کے خلاف سیریز  کے لیے  پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا جب کہ   ٹیم میں 3  نئی کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹر گل فیروزہ، لیگ اسپینر طوبیٰ حسن اور  صدف  شمس کو  بھی   شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کا ٹی ٹو ئنٹی  اسکواڈ   بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور،  عالیہ ریاض،  انعم امین،  عائشہ نسیم،  ڈیانا بیگ،  فاطمہ ثناء،  گل فیروزہ،  ارم جاوید،  کائنات امتیاز،  منیبہ علی صدیقی،  ندا ڈار،  عمیمہ سہیل،  سعدیہ اقبال اور طوبیٰ  حسن پر مشتمل ہے۔

سری لنکا کے خلاف  ون ڈے سیریز  کے لیے  ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے پیش نظر  عائشہ نسیم، ارم جاوید ، کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن کی جگہ غلام فاطمہ ، صدف شمس،  سدرہ امین  اور سدرہ نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

کپتان بسمہ  معروف، فاطمہ ثناء،  عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ بھی دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں اور  چاروں کھلاڑی ہفتے سے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔ 

پاکستان اور سری لنکا  کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24،  26 اور  28 مئی کو  جب کہ ون ڈے میچز یکم جون ، 3  جون اور 5 جون کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کے لیے  سری لنکن ٹیم کل کراچی پہنچے گی۔

 یاد رہے کہ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جب کہ پاکستان پہلی بار آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی میزبانی کررہا ہے۔

مزید خبریں :