Time 18 مئی ، 2022
پاکستان

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں عارضی جنگ بندی پراتفاق ہوگیا

حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان طالبان کی ثالثی میں مذاکرات کابل میں ہوئے، ذبیح اللہ مجاہد— فوٹو: فائل
حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان طالبان کی ثالثی میں مذاکرات کابل میں ہوئے، ذبیح اللہ مجاہد— فوٹو: فائل

افغانستان کے نائب وزیراطلاعات و ثقافت و طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے اور عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ  افغان حکومت نے مذاکراتی عمل کیلئے نیک خواہشات اور فریقین سے مذاکرات میں رواداری اور لچک دکھانے کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب خبر سامنے آئی تھی کہ افغانستان میں حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان نے 30 کالعدم ٹی ٹی پی قیدیوں کو رہا کیاہے۔ 

مزید خبریں :