حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی مذاکرات میں پیشرفت: پاکستان نے 30 قیدی رہا کردیے

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے 30 طالبان قیدیوں کو رہا کردیاہے —فوٹو: فائل
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے 30 طالبان قیدیوں کو رہا کردیاہے —فوٹو: فائل

افغانستان میں حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے 30 قیدیوں کو رہا کردیاہے۔ پاکستانی حکام کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کے رہا کیےگئے قیدیوں کی تفصیل جیو نیوز کو موصول ہوئی ہے ۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والوں میں شمالی وزیرستان سے حضرت علی،لائق شاہ، شہاب اللہ ،جنوبی وزیرستان کے عیدمحمد ،نوراسلم ، گلزار خان، ڈی آئی خان کے شیرزمان، محمد انور،محمد ہمایوں،بہرام، سمیع اللہ اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق باجوڑ سے تعلق رکھنے والے شاہ زرین ، سعید اللہ بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ سوات کے  اکبر زیب،فضل حق،فضل ربی اور محبوب علی ، شانگلہ کے بخت نبی، خان زرین، احمد شاہ اور ضلع خیبر کے محمد اللہ رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔

دیر کے احمد شاہ، سعید السلام،عبداللہ، رحیم اللہ، ذاکر اللہ، احمد سعید رہا ہوئے۔ ذرائع کے مطابق رہا ہونے والوں میں کوئی بھی معروف ٹی ٹی پی رہنما  شامل نہیں ہے تاہم  سرکاری ذرائع نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی تصدیق نہیں کی۔

مزید خبریں :