پاکستان آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ

پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کے لیے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
 پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کے لیے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلا م آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں جس کے لیے سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک دوحہ میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ابھی تکنیکی سطح کےمذاکرات ہیں جو 23مئی تک جاری رہیں گے جب کہ ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ ترمطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر  کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کے لیے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا بتاناہےکہ آئی ایم ایف  پروگرام کی مدت اور قرض کی رقم بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت رہی۔

مزید خبریں :