پہاڑی پر آگ کس نے لگائی؟ ٹک ٹاکر ڈولی نئی ویڈیو میں ثبوت سامنے لے آئیں

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ پہاڑی پر آگ لگی ہوئی ہے اور  معروف ٹک ٹاکر  ڈولی اس پر پرفارم کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کہا گیا کہ یہ مارگلہ کی پہاڑی ہے جہاں ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیو پر ویوز اور لائکس کیلئے آگ لگائی۔

اس کے بعد خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ بھی درج کیا گیا لیکن ڈولی نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔

اب ڈولی نے اس پورے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ آج جاری کی گئی ویڈیو میں ڈولی نے کہا کہ کافی سال ہوچکے ہیں نیشنل پارک کوہسار گئے ہوئے۔ 

اسی ویڈیو میں ڈولی نے بتایا کہ وہ ہری پور سے میک اپ کی کلاس لے کر موٹروے سے جار رہی تھیں جب انہوں نے راستے میں ایک جگہ دیکھا کہ آگ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے ایک اور ویڈیو اپ لوڈ کریں گی جس میں اس شخص کو بھی دیکھا جاسکے گا جس نے مبینہ طور پر آگ لگائی۔

بعد ازاں انہوں نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں ڈولی کو اسی مقام پر ان ہی کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عقب میں آگ بھی لگی ہوئی ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو اسی روز بنائی گئی جس دن وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ ہوئی۔

اس ویڈیو میں ڈولی کہہ رہی ہیں کہ وہ جب یہاں آئیں تو آگ لگی ہوئی تھی جس پر انہوں نے وہاں موجود شخص سے آگ کی وجہ پوچھی۔ اس کے بعد ڈولی نے اس شخص سے کہا کہ آپ خود بتائیں آگ کی وجہ۔

اس موقع پر وہ شخص کہتا ہے کہ ’ہم نے یہاں اس لیے آگ لگایا ہے کہ یہاں بہت بڑے بڑے سانپ نکلتے ہیں، دو تین مرغی کے بچے بھی ہمارے کھا گئے ہیں، ہمارے بچوں کو خطرہ ہوتا ہے اس لیے ہم نے یہاں آگ لگائی۔‘

اس کے بعد ٹک ٹاکر ڈولی اپنے کیمرہ مین سے کہتی ہیں کہ ’سانپ نکلتے ہیں یہاں سے نکل۔‘

مزید خبریں :