پالتو کتیا نے پہاڑی شیر سے مقابلہ کر کے مالکن کی جان بچالی

پالتو کتیا نے پہاڑی شیر سے اکیلے مقابلہ کر کے اپنی مالکن کی جان بچالی۔—فوٹو:ایرن ولسن انسٹاگرام
پالتو کتیا نے پہاڑی شیر سے اکیلے مقابلہ کر کے اپنی مالکن کی جان بچالی۔—فوٹو:ایرن ولسن انسٹاگرام

امریکا میں پالتو کتیا نے پہاڑی شیر سے اکیلے مقابلہ کر کے اپنی مالکن کی جان بچالی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  امریکی ریاست کیلیفورنیاکی 24 سالہ ایرن ولسن گزشتہ دنوں دوپہر کو اپنی پک اپ گاڑی میں بیٹھ کر دریا پر اپنی کتیا (ایوا) کے ساتھ ٹہلنے کے لیے چلی گئیں۔

تاہم چہل قدمی کے دوران ولسن پر ایک پہاڑی شیر نے حملہ کردیا اور ان کے کندھے کو کھرچتے ہوئے ان کی جیکٹ پھاڑ دی۔

رپورٹس کے مطابق شیر کی جانب سے حملہ کیے جانے کے بعد ایرن ولسن نے اپنی پالتو کُتیا کو آواز لگائی جس کے بعد وہ بھاگی ہوئی آئی اور پہاڑی شیر پر جوابی حملہ کردیا۔

ولسن کا کہنا ہے کہ  صرف25 کلو  وزنی ایوا نے  بے خوف ہوکر شیر کا مقابلہ کیا، دونوں کے درمیان چند منٹوں  تک  لڑائی جاری رہی اس دوران کتیا کے سر اور آنکھ پر زخم بھی آئے اور شیر اس پر حملے کیے جارہا تھا۔

صرف25 کلو وزنی ایوا نے بے خوف ہوکر شیر کا مقابلہ کیا، دونوں کے درمیان چند منٹوں تک لڑائی جاری رہی اس دوران کتیا کے سر اور آنکھ پر زخم بھی آئے۔—فوٹو: ڈیلی میل
صرف25 کلو وزنی ایوا نے بے خوف ہوکر شیر کا مقابلہ کیا، دونوں کے درمیان چند منٹوں تک لڑائی جاری رہی اس دوران کتیا کے سر اور آنکھ پر زخم بھی آئے۔—فوٹو: ڈیلی میل

تاہم اس کے بعد میں واپس اپنی گاڑی کی طرف بھاگی اورسڑک پر دوسری کار کو رکنے کا اشارہ کیا۔ جس پر خاتون  ڈرائیور شیرون ہیوسٹن نے  گاڑی روکی اور دونوں  نے مل کر شیر کو لمبے  پائپ سے مارا جبکہ ہیوسٹن نے پہاڑی شیر  پر کالی مرچ کا چھڑکاؤ کیا  جس پر وہ آخر کار بھاگ گیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد ولسن اپنی پالتو کتیا کے علاج کیلئے اسے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئیں ۔کیلیفورنیا کے محکمہ  جنگلی حیات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوا اب محفوظ اور بالکل ٹھیک ہے۔

محکمے نے  مزیدکہا کہ وائلڈ لائف افسران نے  ڈی این اے کے تجزیے کے لیے کتیا کے زخموں سے نمونے اکٹھے کرلیے ہیں جس کے بعد پہاڑی شیر کو پکڑنے کی کوشش کریں گے۔


مزید خبریں :