Time 20 مئی ، 2022
پاکستان

پاکستان کی آئی ایم ایف کو رواں ہفتے ہی تیل بجلی پر سبسڈی میں بڑی کمی کی یقین دہانی

پہلےسے ہی زیادہ پالیسی ریٹ میں مزید اضافےسے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی/ فائل فوٹو
 پہلےسے ہی زیادہ پالیسی ریٹ میں مزید اضافےسے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی/ فائل فوٹو

پاکستان نے آئی ایم ایف کو رواں ہفتے ہی بجلی و تیل پر سبسڈی میں خاطر خواہ کمی کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج تکنیکی مذاکرات کا تیسرا دور ہوا اور دوحہ میں چھٹی کے باوجود مذاکرات جاری  رہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ پاکستانی وفد سیکرٹری خزانہ کی قیادت میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہا ہے اور تین دن کے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستانی وفد نے معیشت کی صورتحال اوربجلی وگیس کےنرخوں پر اپنے مؤقف سےآگاہ کیا  ہے، پاکستان بجلی وگیس پر سبسڈی کے مکمل خاتمے کے بجائے قسطوں میں اس کا خاتمہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے  پیر سے  پہلے بجلی و تیل پرسبسڈی میں خاطرخواہ کمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جب کہ آئی ایم ایف کو بجلی بنانےکےکارخانوں کی نجکاری کا پروگرام بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا شیڈول بھی آئی ایم ایف کو دکھایا گیا ہے اور  پالیسی ریٹ میں مزید اضافے سے متعلق پاکستان نے رعایت مانگی ہے۔

پاکستان نے مؤقف اپنایا ہےکہ پہلےسے ہی زیادہ پالیسی ریٹ میں مزید اضافےسے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔

مزید خبریں :