Time 20 مئی ، 2022
پاکستان

کشمیر پریمیئر لیگ میں کوہلی کی شرکت سے متعلق دفتر خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا

کوہلی کی پاکستان آمد کا علم نہیں،کوہلی کے پاکستان میں بے شمار مداح ہیں، اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو بھارتی کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ— فوٹو: فائل
کوہلی کی پاکستان آمد کا علم نہیں،کوہلی کے پاکستان میں بے شمار مداح ہیں، اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو بھارتی کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ— فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی کی پاکستان آمد کا علم نہیں،کوہلی کے پاکستان میں بے شمار مداح ہیں، اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو بھارتی کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کشمیر پریمیئرلیگ (کے پی ایل) نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا تھا کہ  ویرات کوہلی کو باقاعدہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جا رہا ہے۔

عارف ملک کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی چاہیں تو بحیثیت کھلاڑی کشمیر پریمیئرلیگ کا حصہ بنیں یا بطور مہمان خصوصی میچز میں شرکت کریں، ہم کے پی ایل کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر بھی لیگ کا حصہ بنیں۔

علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی باشندوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کررہا ہے،کراچی واقعے کے بعد چینی باشندوں کی واپسی کی خبریں من گھڑت ہیں،کچھ چینی اساتذہ چین گرمی کی تعطیلات گزارنے گئے ہیں،پاکستان واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو پاک چین دوستی کو خراب کرنے نہیں دیں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری 21 مئی کو دو روزہ دورے پر چین جائیں گے۔

مزید خبریں :