ہونڈا کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی گاڑی کیسی ہوگی؟

اس گاڑی کو 2024 میں متعارف کرایا جائے گا / فوٹو بشکریہ ہونڈا
اس گاڑی کو 2024 میں متعارف کرایا جائے گا / فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر گزشتہ برسوں کے دوران کافی کام کیا گیا ہے ۔

اس کے باوجود اب بھی ہونڈا دیگر کمپنیوں سے اس معاملے میں کافی پیچھے ہے مگر ہوسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں منظرنامہ بدل جائے۔

ہونڈا کی جانب سے اس کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی گاڑی پرولاگ کی پہلی تصویر جاری کی گئی ہے ۔

اس گاڑی کو جاپانی کمپنی کی جانب سے 2024 میں متعارف کرایا جائے گا ۔

تصویر میں ایس یو وی کی باڈی اور ٹائر دکھائے گئے ہیں ۔

اس گاڑی کو ہونڈا نے لاس اینجلس اور جاپان کے اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا ہے جبکہ جنرل موٹرز کے ساتھ شراکت داری اسے تیار کیا جائے گا۔

ہونڈا کی جانب سے 2030 تک 30 نئی الیکٹرک گاڑیوں کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ وہ اس وقت تک 20 لاکھ یونٹ فروخت کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ہونڈا کی جانب سے پہلی الیکٹرک ایس یو وی گاڑی کے بارےمیں ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔

مزید خبریں :