دنیا
Time 21 مئی ، 2022

منکی پاکس انفیکشن کی علامات کیا ہیں؟

فرانس، بیلجیئم، جرمنی، آسٹریلیا، اسپین، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں منکی پاکس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں/فائل فوٹو
فرانس، بیلجیئم، جرمنی، آسٹریلیا، اسپین، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں منکی پاکس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں/فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے یورپ اور امریکا  میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے پر بیان جاری کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈورس نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ منکی پاکس اب تک 11 ممالک میں رپورٹ ہوچکا ہے، اس بیماری سے متعلق جائزہ لے رہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت اس بیماری سے متاثرہ ممالک کو رہنمائی فراہم کررہا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہناتھا کہ منکی پاکس بیماری کے پھیلنے کی وجوہات معلوم کرنا، پھیلنے سے روکنے میں اہمیت رکھتا  ہے۔

دوسری جانب خبرایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کادرد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔

واضح رہےکہ فرانس، بیلجیئم، جرمنی، آسٹریلیا، اسپین، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں منکی پاکس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :