پاکستان بزنس کونسل نے غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی حمایت کر دی

نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے فائدہ اٹھا کر ضرورت مندوں کو سبسڈی دی جا سکتی ہے جبکہ امیروں کو سبسڈی کی ضرورت نہیں: پی بی سی/فوٹوفائل
 نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے فائدہ اٹھا کر ضرورت مندوں کو سبسڈی دی جا سکتی ہے جبکہ امیروں کو سبسڈی کی ضرورت نہیں: پی بی سی/فوٹوفائل

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی ) نے ملک کی موجودہ صورتحال میں غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی حمایت کر دی۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان بزنس کونسل کا کہنا تھا کہ ایندھن پر سب کو سبسڈی دینے کے بجائے صرف ضرورت مندوں کو سبسڈی دی جائے۔

پی بی سی کے مطابق  پاکستان کے پاس ہر طرح کے اعداد و شمار موجود ہیں مگر کبھی ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

پاکستان بزنس کونسل کا مزید کہنا تھا کہ  نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے فائدہ اٹھا کر ضرورت مندوں کو سبسڈی دی جا سکتی ہے جبکہ امیروں کو سبسڈی کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل پاکستان بزنس کونسل نے تیل پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔