دنیا
Time 22 مئی ، 2022

جرمنی اور اٹلی کو گیس کی ادائیگی کیلئے روسی کرنسی میں ادائیگی کی اجازت مل گئی

جرمنی اور اٹلی نے برسلز سے مشاورت کے بعد اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے/فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا
 جرمنی اور اٹلی نے برسلز سے مشاورت کے بعد اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے/فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا 

جرمنی اور اٹلی نے اپنی کمپنیوں کو روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت  دے دی۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق جرمنی اور  اٹلی نے برسلز سے مشاورت کے بعد اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کی کمپنیوں کو  روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت  دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روسی کرنسی روبل میں کرنےکے احکامات پر دستخط کیے تھے۔

 پیوٹن نے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روسی کرنسی روبل میں لینےکا اعلان کیاتھا، ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ امریکا اور یورپ کو اشیا دیں اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔


مزید خبریں :