امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، شوکت ترین

 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ امپورٹ آئٹم  پر  پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، یہ نگران حکومت لائیں اور الیکشن کرائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ ایکشن اور فیصلے مانگتی ہے، ہمارے دور میں ایکسپورٹ بڑھی اور امپورٹ کم ہوئی، ہماری کارکردگی موجودہ حکومت سے بہتر ہے، ٹیکس کلیکشن بھی ہمارے دور میں بہتر تھی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ المیہ ہےکہ ہمارا پراسیکیوشن سسٹم بہت کمزور ہے،  سیاسی کیسز اور کرپشن کے کیسز میں فرق رکھنا چاہیے، ڈیمز کا ہمیں فائدہ نہیں ہوگا مگر یہ خان صاحب کا بہتر اقدام تھا، ہم روپے اور ڈالر کے معاملے میں ان سے بہتر رہے، کامیاب جوان پروگرام ہمارے دور میں شروع ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان  نے کچھ نہیں کہا وہ اپنا کام کر رہےتھے ان کو ہٹایا گیا، لاکھوں کروڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، لوگوں نے اپناعدم اعتماد دیا، عمران خان نے اسٹینڈ لیا اور کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ، ہم کروڑوں لوگوں کا ملک ہیں، کسی سے ڈکٹیشن لیں؟  پہلی بار ایک شخص نے ڈکٹیشن نہیں لی ،جو اس کے گلے میں پڑ گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگرہم نے کرپشن کی ہے تو کیسز سامنے لائیں، ہم پچھتر سال ڈکٹیشن لیتے رہے ہیں،  سپریم کورٹ نے بھی لوٹوں کو مسترد کردیا ہے،  ابھی تک جتنی ایکسپورٹ ہونی چاہیے اتنی نہیں ہوئی،  امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، میں ہوتا تو میں بھی کچھ آئٹم کی امپورٹ پر پابندی ضرور لگاتا، ہم پچھلی حکومت کے ہی پراجیکٹس کو پورا کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :