منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے شادباغ سے بچی کو اغوا کیا، سی سی پی اولاہور

واقعےکے بعد فون بند کرلیے گئے جس کی وجہ سے بازیابی میں تاخیر ہوئی، سی سی پی او لاہور بلال صدیق— فوٹو: اسکرین گریب
واقعےکے بعد فون بند کرلیے گئے جس کی وجہ سے بازیابی میں تاخیر ہوئی، سی سی پی او لاہور بلال صدیق— فوٹو: اسکرین گریب 

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور بلال صدیق نے کہا ہے کہ منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے بچی کو اغوا کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سی سی پی او کا کہنا تھاکہ طالبہ کو اس کے سابقہ منگیتر نے اغوا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ منگنی ٹوٹی جس کے ردعمل میں بچی کا اغوا کیا گیا۔

سی سی پی او کا کہنا تھاکہ واقعےکے بعد فون بند کرلیےگئے جس کی وجہ سے بازیابی میں تاخیر ہوئی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز اغوا ہونے والی 10 ویں جماعت کی طالبہ کو آج رات 10 بجے تک بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی مہلت ختم ہونے سے قبل ہی پولیس نے عارف والا سے طالبہ کو بازیاب کرلیا ہے اور دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہیں لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :