Time 23 مئی ، 2022
دنیا

آسٹریا میں بھی منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ

ویانا میں اتوار کی شب 35 سالہ شخص کو منکی پاکس کی مخصوص علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا/ فائل فوٹو
ویانا میں اتوار کی شب 35 سالہ شخص کو منکی پاکس کی مخصوص علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا/ فائل فوٹو

اسرائیل اور سوئٹزرلینڈ کے بعد اب یورپی ملک آسٹریا میں بھی منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوگیا۔

وسطی یورپی ملک آسٹریا کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ویانا میں اتوار کی شب 35 سالہ شخص کو منکی پاکس کی مخصوص علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں متاثرہ شخص میں منکی پاکس انفیکشن کی تصدیق کی گئی ہے۔

اب تک فرانس، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، جرمنی، آسٹریلیا، اسپین، برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور اسرائیل میں منکی پاکس کے درجنوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور آبلوں جیسے دانوں کا نکلنا شامل ہے۔

مزید خبریں :