پاکستان

سندھ میں دفعہ 144 کا نفاذ، پنجاب میں بھی نافذ کرنے کا فیصلہ

سندھ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے: عطا تارڑ/ فائل فوٹو
سندھ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے: عطا تارڑ/ فائل فوٹو

سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرصوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی جب کہ پنجاب میں بھی دفعہ 144 کے نافذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کسی بھی ریلیاں نکلانے، اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائد ہوگی جب کہ خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او کارروائی کرسکے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ریاست مخالف عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں لہٰذا صوبے بھر میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارے پاس انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی والوں نے اسلحہ جمع کرنا شروع کردیا ہے، ان کے اسلحہ بردار لوگوں کی تمام اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں دفعہ 144نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد قانون اب حرکت میں آئے گا، صوبے میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔


مزید خبریں :