25 مئی ، 2022
گوگل نے 15 برس قبل اسٹریٹ ویو متعارف کرایا تھا جو 360 ڈگری میں پوری دنیا کا نقشہ پیش کرتا ہے۔
اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے 220 ارب سے زائد اسٹریٹ ویو تصاویر دستیاب ہیں جو لوگوں کو بالکل اس طرح کا تجربہ فراہم کرتی ہیں گویا وہ اپنا فون یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے ٹھیک اُسی مقام پر موجود ہیں۔
اسٹریٹ ویو نہ صرف آپ کو فی الحقیقت مختلف مقامات کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ یہ ہماری نقشہ نویسی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے بھی نہایت اہمیت رکھتا ہے یعنی آپ کو پوری دنیا کے بارے میں انتہائی تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی متاثر اور بے ساختہ نقشے کے لیے بنیاد بھی فراہم کرتا ہے۔
پاکستان میں لوگ برسوں سے پیگ مین (Pegman) کی مدد سے مختلف مقامات تلاش کرتے رہے ہیں جن میں بحیرہ عرب کی شاہانہ نیل گو لہروں سے لے کر شمالی پاکستان کے خیرہ کر دینے والے مناظر کو سمو کر اسٹریٹ ویو نے سیاحت کو ایک نیا موڑ دیا ہے بلکہ جب کورونا وبا کے بعد ملک نے مختلف مقامات کو عوام کے لیے کھولنا شروع کیا تو لوگوں نے اسٹریٹ ویو سے بھی فائدہ اٹھایا تاکہ ائیرپورٹس اور مساجد جیسے مقامات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرسکیں جہاں وہ جانا چاہتے ہیں۔
اسٹریٹ ویو کی پندرہویں سالگرہ کے جزو کے طور پر ہم نے ایسے مقامات کا جائزہ لیا ہے جہاں پاکستانی لوگوں نے گزشتہ برس اسٹریٹ ویو کے ذریعے جائزہ لیتے ہوئے لطف محسوس کیا۔
پاکستان میں،اسٹریٹ ویو، انتہائی مقبول 10 مقامات:
1۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ 2۔جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ (JIAP) 3۔شاہ فیصل مسجد4۔بادشاہی مسجد 5۔فریئر ہال 6۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ7۔دی سینچرس مال، اسلام آباد 8۔مینارپاکستان 9۔موحینجوداڑو 10۔امبریلا واٹرفال۔
ایسے شہر جن کا بہت زیادہ دورہ کیا گیا:
گزشتہ برس پاکستان میں اسٹریٹ ویو کے ذریعے لوگوں نے جن شہروں کا جائزہ لیا وہ درج ذیل ہیں:
1۔ کراچی 2۔لاہور 3۔اسلام آباد 4۔ملتان 5۔پشاور 6۔فیصل آباد 7۔گجرانوالہ 8۔سوات 9۔سیالکوٹ۔
انتہائی مقبول عجائب گھر:
ذیل میں ایسے دس انتہائی مقبول عجائب گھروں کی فہرست دی گئی ہے جنہیں گزشتہ برس پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اسٹریٹ ویو پر تلاش کیا:
1۔مزار قائد اعظم 2۔لاہور عجائب گھر 3۔موہٹہ پیلس4۔پاک فضائیہ کا عجائب گھر 5۔قائد اعظم ہاؤس 6۔دی داؤد فاؤنڈیشن میگنیفائی سائنس سینٹر7۔پاکستان میری ٹائم عجائب گھر 8۔پشاور عجائب گھر 9۔لوک ورثہ عجائب گھر10۔گلزار پیلس۔
بہت زیادہ تلاش کیے جانے والے ساحل اور جھیلیں:
گزشتہ برس چرنا کلف اور ہاکس بے کے ساحل پاکستان میں دو ایسے ساحل تھے جنہیں لوگوں کی بڑی تعداد نے اسٹریٹ ویو پر تلاش کیا۔
ذیل میں ایسے ساحلوں اور جھیلوں کی مکمل فہرست دی گئی ہے:
1۔چرنا کلف 2۔ہاکس بے 3۔سنہری بیچ ڈیپ بلیو سی4۔اسپون لیک 5۔رتی گلی لیک 6۔تشان بیچ 7۔گوادر سی پورٹ 8۔کلفٹن بیچ 9۔خصالہ ڈیم 10۔نیلا واہن پونڈز
پاکستان کے علاوہ مزیدمو ضو عات پر معلومات اورسالگرہ کی مناسبت سے سر پرائیزز کے لیے اسٹریٹ ویو کی خصوصیات اور کارناموں پر مبنی ہمارے بلاگز ملاخط فرمائیے۔