25 مئی ، 2022
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزیر خزانہ شہزادہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم سائیڈ لائن پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو زرِمبادلہ کے ذخائر میں مدد کے لیے تین ارب ڈالراسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔