کراچی میں راستوں کی بندش سے امتحانات دینے والے طلبہ کو پریشانی

کراچی کے علاقے جیکب لائن نمبر ایک کے امتحانی مرکز پر طالبات تاخیر سے پہنچیں/ فائل فوٹو
کراچی کے علاقے جیکب لائن نمبر ایک کے امتحانی مرکز پر طالبات تاخیر سے پہنچیں/ فائل فوٹو

کراچی میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے باعث راستے بند ہونے سے امتحانات دینے والے طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے جیکب لائن نمبر ایک کے امتحانی مرکز پر طالبات تاخیر سے پہنچیں۔

 راستوں کی بندش کے حوالے سے  والدین نے مطالبہ کیا کہ طالبات کو اضافی وقت دیا جائے جس پر  کنٹرولر میٹرک بورڈ عمران بٹ کا کہنا ہے کہ طلبا جتنی تاخیر سے پہنچے انہیں اتنا ہی اضافی وقت دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام متاثرہ امتحانی مراکز کو مطلع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو دیکھتے ہوئے کراچی میں نمائش چورنگی پر ممکنہ دھرنے کے باعث ایم اے جناح روڈ اور نمائش چورنگی کے اطراف کی سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئی ہیں۔


مزید خبریں :