Geo News
Geo News

پاکستان

وزارت داخلہ کا پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دو مقامات کا آپشن دینے پر غور

وزارت داخلہ پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک اور پریڈ گراونڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے/ فائل فوٹو
وزارت داخلہ پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک اور پریڈ گراونڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے تحریک  انصاف کو جلسے کے لیے دو مقامات کا آپشن دینے پر غور شروع کردیا۔

وزارت داخلہ پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک اور پریڈ گراونڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے۔

وزارت داخلہ کے مجوزہ پلان کے مطابق پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سے جہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی سے 'آئیں اور جلسہ کرکے جائیں' کی ضمانت لی جائے گی ۔

مجوزہ پلان کے تحت جلسے  کے لیے کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی شرط بھی شامل ہو گی، اسلام آباد انتظامیہ سے معاملات میں تعاون کی شرط بھی شامل ہو گی ۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو مجوزہ پلان سمیت عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔