Time 25 مئی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

مشی خان نے عفت عمر کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیدیا

عفت نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟__فوٹو فائل
عفت نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟__فوٹو فائل

اداکارہ مشی خان نے بشریٰ بی بی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق اداکارہ عفت عمر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ناصرف سیاستدان بلکہ اداکاروں کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔

اسی تناظر میں مشی خان نے عفت عمر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں ماہر نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔

مشی خان نے لکھا کہ 'اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ آپ کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔'

یاد رہے کہ گزشتہ روز عفت عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں  ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا تھا کہ  ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی‘۔

اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟


مزید خبریں :