25 مئی ، 2022
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 20 خالی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 4 سے7 جون تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہو گی اور الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 21 جون تک کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 جون تک واپس لیے جا سکیں گے اور امیدواروں کو انتخابی نشان 24 جون کو جاری ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی97 فیصل آباد، پی پی 125، پی پی127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 لاہور پر ضمنی الیکشن ہو گا۔
اس کے علاوہ پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224، پی پی 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272، پی پی 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈی جی خان پر ضمنی الیکشن ہو گا۔