شوہر ایک، تصویر بھی ایک لیکن بیوی ہونے کی دعویدار ہزار، گتھی نہ سلجھ سکی

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایک ہی تصویر اور ایک ہی پیغام کے ساتھ کئی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا سامان بن گئی۔

شوہر ایک، تصویر بھی ایک اور ہو بہو ایک جیسا ہی پیغام لیکن بیوی ہونے کی دعویدار ہزار سامنے آگئیں۔

احتجاج میں شرکت کیلئے گھر سے نکلنے والے شوہر کیلئے بیوی کا دعاؤں بھرا الوداعی پیغام سوشل میڈیا پر معمہ بن گیا۔

کسی نے سوال کیا کہ  آخر یہ ایک صاحب کتنی خواتین کے شوہر ہیں؟ تو کسی نے ’قومی شوہر‘ قرار دے دیا۔ کوئی مردوں کے اکاؤنٹس سے کی گئی ہوبہو وہی پوسٹ نکال لے آیا پھر بھی گتھی نہ سلجھ سکی۔

مزید خبریں :