Time 26 مئی ، 2022
پاکستان

لانگ مارچ کے باعث ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہری رُل گئے

12 گھنٹے سے بس اڈوں پر اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں مگر انہیں ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی: مسافروں کو دہائیاں/ فائل فوٹو
12 گھنٹے سے بس اڈوں پر اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں مگر انہیں ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی: مسافروں کو دہائیاں/ فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے حکومت مخالف لانگ  مارچ  کی وجہ سے شہری کئی مسائل سے دوچار ہیں  جس میں ٹرانسپورٹیشن بند ہونے سے دیگر شہروں میں جانے والے مسافر رُل گئے۔

گزشتہ  2  روز  سے لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ لانگ مارچ کی وجہ سے  بند ہے جس کی وجہ سےمسافر رل گئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کئی مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ 12 گھنٹے سے بس اڈوں پر  اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں مگر انہیں ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی۔ 

بعض مسافروں نےبس اڈوں میں بینچوں پر ہی بستربچھا لیے جب کہ اس صورتحال میں کئی مسافر سامان چوری ہونے کی بھی شکایات  کرتے دکھا دیے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ2 روز سے بسیں نہیں چل رہیں، کاروبار بند ہونے کی وجہ سے شدید نقصان ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :