Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2022
پاکستان

ملک کی موجودہ صورتحال پر شاہد آفریدی بھی چپ نہ رہ سکے

اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے: سابق کپتان/فائل فوٹو
اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے: سابق کپتان/فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملکی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاکہ ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔‘

سابق کپتان نے کہا کہ ’اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔‘

شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ ’خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔‘

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔

جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔