بھارت: 3 دن میں دوسری ماڈل نے خودکشی کرلی

ل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر جمعے کے روز اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔—فوٹو: بھارتی میڈیا
ل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر جمعے کے روز اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ماڈل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، یہ 3 دن میں دوسری ماڈل ہیں جنہوں نے اپنی جان لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 روز قبل 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کی خودکشی کے بعد اب کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور ماڈل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق ماڈل کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی اپنی قریبی دوست بدیشا ماجمدر کی موت کے بعد شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منجوشا نییوگی کی لاش جمعے کو کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی جس کے بعد  اسے  پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا تاکہ موت کی واضح وجہ معلوم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 25 مئی کو  21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کولکتہ میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی تھیں اور ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بدیشا کی لاش کے ساتھ ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا  جس میں انہوں نے کیرئیر میں مواقع نہ ملنے کو خودکشی کی وجہ قرار دیا۔

مزید خبریں :