28 مئی ، 2022
اداکارہ مشی خان نے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید پر انہیں کرارا جواب دیا ہے۔
مشی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ 'بہت سے مداحوں نے مجھے ان باکس میں پیغامات بھیجے کہ عامر لیاقت نے میرے حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے کہ اس عورت کا علاج کراؤ اور آج ہی کراؤ، اب دیکھو میں کیا کرتا ہوں'۔
اداکارہ نے کہا کہ 'آپ کر کیا سکتے ہیں سوائے ناگن ڈانس اور شادیاں کرنے کے، آپ فی الحال کچھ نہیں کر سکتے، خود ہی آپ روتے پیٹتے ویڈیوز بنا رہے ہوتے ہیں کہ مجھے کوئی اپنے شو میں نہیں بلاتا، جو بھی میں نے ریحام خان اور عفت عمر کے لیے کہا، آپ کو زیادہ تکلیف ہوگئی ہے؟'
مشی خان کا کہنا تھا کہ 'آپ اپنی دھمکیاں اپنے پاس رکھیں، مجھے آپ جیسے لوگوں کو اچھا جواب دینا آتا ہے۔'
واضح رہے کہ ریحام خان اور عفت عمر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عامر لیاقت نے مشی خان کے حوالے سے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی اور کیپشن میں لکھا کہ 'یہ کیمرے میں کس نے منہ دیا ہوا ہے؟'