Time 26 مئی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عفت عمر کی اسلام آباد احتجاج پر تنقید، مشی خان نے چشمہ لگانے کا مشورہ دیدیا

عفت عمر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اسلام آباد جل رہا ہے، کیا یہ پرامن احتجاج ہے؟/ فائل فوٹو
عفت عمر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اسلام آباد جل رہا ہے، کیا یہ پرامن احتجاج ہے؟/ فائل فوٹو

اداکارہ مشی خان نے عفت عمر کو گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مارچ پر تنقید کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

عفت عمر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اسلام آباد جل رہا ہے، کیا یہ پرامن احتجاج ہے؟

جواب میں مشی خان نے لکھا کہ کیا آپ روٹی کو چوچی کہتی ہیں؟ یہ اس وقت تک پرامن احتجاج ہی تھا جب تک آپ کے دوست رانا ثنا اللہ اپنے گلو بٹوں کے ساتھ وہاں نہیں آئے تھے، جنہوں نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا۔

مشی خان نے عفت عمر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی نظر مسئلہ کررہی ہے تو اپنا چشمہ لگائیں ۔

اس کے علاوہ مشی خان نے بھی گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کی اور کچھ ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں۔

مشی خان نے مارچ سے متعلق بتایا کہ مارچ میں شدید شیلنگ کی جارہی تھی جس کی وجہ سے مجھے واپس آنا پڑا، جو اس حکومت نے کیا وہ بہت غلط ہے، انہوں نے خواتین، بزرگوں اور بچوں کا لحاظ کیے بغیر شیلنگ اور توڑ پھوڑ کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اب ریحام خان، عفت عمر اور شمع جونیجو جیسی خواتین کہاں ہیں جو پرسوں عورتیں عورتیں چیخ رہی تھیں، یہ لوگ کیا صرف مریم نواز کی چمچہ گیری کے لیے ہیں؟، انہیں دیگر خواتین کا خیال نہیں ہے۔


مزید خبریں :