15 جنوری ، 2012
اسلام آباد…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے معصوم شہری شہید ہو رہے ہیں ، موجودہ حکومت کارکردگی کے باعث منہ دکھانے کے قابل نہیں فوری انتخابات کرادے۔ سید منور حسن اسلام آباد کراچی کمپنی میں مہنگائی اور کرپشن کے خلاف جلسے سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ایک وقفے کے بعد ڈرون حملے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، حالیہ ڈرون حملے پر صدر اور وزیر اعظم کی طرف سے بھی کوئی احتجاج نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کر رہی آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ زرداری ہوں گے تو مہنگائی ہو گی ، گیلانی ہوں گے تو لاپتا افراد کی فہرست طویل ہوگی ۔ انہوں نے میاں نواز شرف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ موجودہ حکوت کی بیساکھیاں بنے رہے۔