پاکستان
17 فروری ، 2012

نیٹو سپلائی، ڈرون حملے کس کے کہنے پر بحال ہوئے؟، عبدالغفور حیدری

 نیٹو سپلائی، ڈرون حملے کس کے کہنے پر بحال ہوئے؟، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد … سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قوم پوچھتی ہے کہ نیٹو سپلائی اور ڈرون حملے کس کے کہنے پر بحال ہوئے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے پر منافقت کا شکار ہے، بلوچستان میں گرتی لاشوں اور ڈرون حملوں پر عدالت عظمیٰ خاموش ہے۔ عبدالغفور حیدری نے کہاکہ افغان صدر حامد کرزئی نے افغان مسئلے کے حل کیلئے جے یو آئی ف سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ طالبان حکومت جانے کے بعد ان سے براہ راست رابطہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :