کرن جوہر نے ابرارالحق کو 'نچ پنجابن' کا کریڈٹ دیدیا

کرن جوہر نے گزشتہ روز پوسٹر اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا جس میں گانے کی موسیقی اور بول کے لیے ابرار الحق کا نام درج تھا__فوٹو فائل
کرن جوہر نے گزشتہ روز پوسٹر اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا جس میں گانے کی موسیقی اور بول کے لیے ابرار الحق کا نام درج تھا__فوٹو فائل

بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے بالآخر گلوکار ابرار الحق کو اپنی فلم 'جُگ جُگ جیو' میں گانے 'نچ پنجابن' کا کریڈٹ دے دیا۔

دھرما پروڈکشن نے گزشتہ اتوار 22 مئی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا سپر ہٹ گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا تھا۔

ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں'۔

اپنی ٹوئٹ میں گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ' کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جا رہا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔'

خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی خاصہ دھیان دیا، صارفین کی جانب سے دھرما پروڈکشن ہاؤس اور کرن جوہر پر سخت تنقید کی گئی۔

تاہم کرن جوہر نے گزشتہ روز پوسٹر اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا جس میں گانے کی موسیقی اور بول کے لیے ابرار الحق کا نام درج تھا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون، کیارا اڈوانی، انیل کپور اور نیتو سنگھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :