Time 29 مئی ، 2022
پاکستان

فوری الیکشن کے مطالبے پر مریم اورنگزیب نے عمران خان کو کیا مشورہ دیا؟

اس ذہنی حالت میں آپ کو بالکل بھی ٹی وی پر آنے کی ضرورت نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات/فوٹوفائل
 اس ذہنی حالت میں آپ کو بالکل بھی ٹی وی پر آنے کی ضرورت نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات/فوٹوفائل

اسلام آباد: وفاقی  وزیر  اطلاعات  و نشریات مریم  اور نگزیب نے سابق  وزیر اعظم  عمران خان کا ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے متعلق آپ کے مطالبات دھمکی اور ڈکٹیشن پر مبنی ہوئے تو  آپ سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  آپ الیکشن کی تاریخ مانگتے ہیں، میں آج آپ کو الیکشن کی تاریخ دیتی ہوں، لکھ لیں اگست 2023 میں الیکشن ہوں گے، دھونس دھمکی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب! اب ہم کہتے ہیں آپ کو این آر او نہیں ملے گا، اس ذہنی حالت میں آپ کو بالکل بھی ٹی وی پر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ نے جھوٹ بول بول کر وقت ضائع کر دیا ہے، عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا عمران خان کی دھمکی میں آکر کوئی ایسا فیصلہ نہ دے جس سے غلط روایت قائم ہو۔

مریم  اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ  نیازی نے 4 سال صرف انتقام کی سیاست کی، آپ نے 20لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن 20 ہزار  لوگ لے آتے، 100 سال تیاری کرلیں عوام آپ کے ساتھ نہیں ہے۔


مزید خبریں :