29 مئی ، 2022
عمران خان کے دست راست صاحبزادہ جہانگیر کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں گھس کر عملے کو دھمکیاں دی گئیں۔
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن برائے اوور سیز پاکستانیز صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو بھائی لندن میں احتجاج کے دوران زبردستی ہائی کمیشن میں گھسے، یادداشت لینے میں مبینہ تاخیر پر عملے سے بدسلوکی اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔
اس واقعے کے فوری بعد پولیس طلب کی گئی تھی لیکن صاحبزادہ جہانگیر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا۔
تاہم اب پاکستانی ہائی کمیشن صاحبزادہ جہانگیر کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے اور ہائی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں روضہ رسول ﷺ پر وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل ورزاء کے ہمراہ حاضری کے موقع پر بھی صاحبزادہ جہانگیر کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔