پاکستان
17 فروری ، 2012

پاک بھارت کرکٹ: رحمان ملک کی احسان مانی سے مدد کی درخواست

پاک بھارت کرکٹ: رحمان ملک کی احسان مانی سے مدد کی درخواست

اسلام آباد … وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے احسان مانی کو کردار اداکرنے کی درخواست کی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو دورہٴ پاکستان کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، بنگلا دیش اور پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرنے والے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان سیریز اچھی رہے گی۔

مزید خبریں :