پی ٹی آئی کے قریبی صحافی دوست نے بتایا پوری تحریک انصاف دلبرداشتہ ہے: ناصر حسین

صحافی نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے عمران خان سے کئی بار درخواست کی کہ لانگ مارچ ابھی نہ کریں مگر وہ نہ مانے: صوبائی وزیر۔ فوٹو: فائل
صحافی نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے عمران خان سے کئی بار درخواست کی کہ لانگ مارچ ابھی نہ کریں مگر وہ نہ مانے: صوبائی وزیر۔ فوٹو: فائل

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے انہیں پی ٹی آئی کے قریبی صحافی دوست نے بتایا کہ پوری تحریک انصاف دلبرداشتہ ہے

ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے قریبی صحافی دوست نے انہیں بتایا کہ پوری تحریک انصاف شدید دلبر داشتہ ہے کیوں کہ واپسی کا راستہ نظر نہیں آ رہا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحافی دوست نے یہ بھی بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان سے کئی بار درخواست کی کہ لانگ مارچ ابھی نہ کریں مگر وہ نہ مانے، اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ حکومت کوئی بڑی غلطی کرے اور ہم عوام کو باہر نکالیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو صوابی سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا لیکن 26 مئی کی صبح انہوں نے ڈی چوک پہنچنے سے پہلے ہی حکومت کو نئے الیکشن کی تاریخ کے لیے 6 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت نے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو لاکھوں افراد کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پر غصے کا اظہار کیا تھا کہ آپ لوگ لانگ مارچ کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے بھی بغیر مشاورت کے لانگ مارچ ختم کرنے کے اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :