سدھوموسے والا کے قتل کی ذمہ داری کس گینگ نے قبول کی؟

سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا/ فائل فوٹو
سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا/ فائل فوٹو

پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر  سدھو موسے والا  کے قتل کی ذمہ داری کینیڈین گینگسٹر نے قبول کرلی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔

 بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ  نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر حملہ کیا اور 30 سے زائد گولیاں برسائی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو اور گاڑی میں موجود دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شبہ ہے کہ حملہ گینگ وار کی جانب سے کیاگیا جب کہ اس حوالے سے ڈی جی پولیس پنجاب وی کے بھاورا کا کہنا تھا کہ لورنس بشنوئی گینگ اس قتل میں ملوث ہے، گینگ کے رکن لکی نے کینیڈا سے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کا نام  وکی مڈھوکھیرا اور گرلال برار کے قتل کے سلسلے میں سامنے آیا تھا اور اس کے باوجود بھی پولیس نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔


مزید خبریں :