دلہے نے فوٹوگرافر کا انتظام کیوں نہیں کیا؟ دلہن نے شادی سے انکار کردیا

جو شخص شادی کے دن کو سنجیدہ نہ لے وہ شادی کے بعد میرا کیا خیال رکھے گا؟، دلہن کا مؤقف/ فائل فوٹو
جو شخص شادی کے دن کو سنجیدہ نہ لے وہ شادی کے بعد میرا کیا خیال رکھے گا؟، دلہن کا مؤقف/ فائل فوٹو

بھارت میں دلہن نے شادی والے دن فوٹوگرافر کا انتظام نہ ہونے پر شادی سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش میں جب دلہا بارات لے کر آیا اور پتا چلا کہ اس کے ساتھ کوئی فوٹوگرافر نہیں آیا تو دلہن غصے سے سیخ پا ہوگئی اور اس نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری تھیں اور باراتیوں سمیت میزبان ایونٹ کو خوب انجوائے کررہے تھے تاہم جیسے ہی ور مالا (مالائیں پہنانے) کی رسم شروع ہوئی تو دلہن کو احساس ہوا کہ وہاں فوٹوگرافر موجود نہیں ہے۔

دلہن نے اعتراض اٹھایا تو قریبی رشتے داروں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ غصے میں یہ ہی کہتی رہی کہ 'جو شخص شادی کے دن کو سنجیدہ نہ لے وہ شادی کے بعد میرا کیا خیال رکھے گا؟'

بعدازاں دلہن شادی پر ہنگامے کے بعد اپنے گھر سے نکل کر پڑوسیوں کے گھر چلی گئی اور دلہا بارات لے کر بغیر دلہن لوٹ گیا۔

مزید خبریں :