Time 30 مئی ، 2022
پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کرلیا

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے ہیں، ترجمان قومی اسمبلی— فوٹو: فائل
قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے ہیں، ترجمان قومی اسمبلی— فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کرلیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے پی ٹی آئی کے استعفے دینے والے ارکان کو طلب کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسپیکرنے پی ٹی آئی اراکین کوتصدیق کیلئے 6 جون کو طلب کیا ہے اور استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ 10 جون تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 131 ہے اور روزانہ 30 مستعفی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے جبکہ ہر رکن کیلئے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔

بعدازاں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ڈی سیل کردیے تھے۔

مزید خبریں :