Time 31 مئی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

آریان خان منشیات کیس کے تفتیشی افسر کا تبادلہ کردیا گیا

کیس کے تفتیشی افسر سمیر وانکھیڈے کو سرکاری ملازمت کے لیے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر تحقیقات کا سامنا ہے/ فائل فوٹو
کیس کے تفتیشی افسر سمیر وانکھیڈے کو سرکاری ملازمت کے لیے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر تحقیقات کا سامنا ہے/ فائل فوٹو

آریان خان منشیات کیس کے تفتیشی افسر سمیر وانکھیڈے کا ناقص تحقیقات کے بنا پر تبادلہ چنئی تبادلہ کردیا گیا۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا تھا جس میں انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا جب کہ حال ہی میں این سی بی نے آریان کو کیس میں کلین چٹ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کے تفتیشی افسر  سمیر وانکھیڈے کو سرکاری ملازمت کے لیے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر تحقیقات کا سامنا ہے جب کہ ان کے خلاف منشیات کیس میں ناقص تحقیقات  پر بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

بھارتی  میڈیا کا بتانا ہےکہ منشیات کیس کی تحقیقات میں سمیر وانکھیڈے کی جانب سے کی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جن میں آریان کے موبائل فون کے تجزیے میں کوتاہی اور آپریشن کی فوٹیج شامل  نہیں تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس کیس میں کی جانے والی ایک غلطی یہ بھی تھی کہ منشیات ثابت کرنے کے لیے آریان خان کا میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہوا ، ساتھ ہی کیس میں  بطور گواہ ان لوگوں کو شامل کیا گیا جو چھاپے کے وقت موجود نہیں تھے، آریان کو بغیر منشیات برآمدگی گرفتار کیا گیا اور کیس میں شامل تمام ملزمان پر ایک جیسے کے الزامات لگائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیس  کے تفتیشی افسر سمیر وانکھیڈے کا ممبئی سے چنئی تبادلہ کردیا گیا ہے اور وہ اب این سی بی میں بھی خدمات انجام نہیں دے رہے۔

مزید خبریں :